Nov ۱۰, ۲۰۲۲ ۱۲:۳۸ Asia/Tehran
  • صیہونی دہشتگرد (فائل فوٹو)
    صیہونی دہشتگرد (فائل فوٹو)

فلسطین میں صیہونی فوج کی جارحیت جاری ہے، اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں مزید دو فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

سحر نیوز/عالم اسلام: غیرملکی ذرائع کے مطابق فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ پندرہ سالہ نوجوان کو باوردی صٰہونی دہشتگردوں نے نابلس میں گولی مار کر شہید کر دیا جبکہ دوسرا فلسطینی شخص جینن کے علاقے میں غاصب فوجیوں کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔

اس سے قبل نابلس کے مشرق میں صیہونی فوجیوں نے نبی خدا حضرت یوسف علیہ السلام کے مقبرے میں فائرنگ کر کے کم از کم ستاون فلسطینیوں کو زخمی کر دیا تھا جس میں ایک شخص زخموں کی تاب لاتے ہوئے شہید ہو گیا تھا۔ فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے رواں برس سو سے زائد فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

اُدھر بیت المقدس کی صورت حال بھی انتہائی کشیدہ بنی ہوئی ہے اور گزشتہ دنوں صیہونی دہشتگردوں نے فلسطینیوں کے مزید مکانات کو غیر قانونی بتا کر انہیں مسمار کیا ہے۔

صیہونی حکومت رواں سال کے آغاز سے اب تک صرف مشرقی بیت المقدس کے علاقے میں ایک سو سولہ فلسطینیوں کے مکانات کو غیر قانونی قرار دے کر مسمار کر چکی ہے۔

 

ٹیگس