سعودی عرب کے منہ پر طمانچہ، حضرت ابراہیم کی کلہاڑی کا شدید وار+ ویڈیو
Nov ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۵:۴۳ Asia/Tehran
تبر ابراہیم یا حضرت ابراہیم کی کلہاڑی نامی ایک ہیکنگ گروپ نے ایک کلپ جاری کرکے اطلاع دی ہے کہ انہوں نے سعودی وزارت داخلہ کے اہم دستاویزات اور خطوط، سعودی عرب کے سی سی ٹی وی کیمروں اور حساس مقامات تک رسائی حاصل کر لی ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: تسنیم خبر رساں ادارے کے مطابق، تبر ابراہیم یا حضرت ابراہیم کی کلہاڑی نامی ہیکنگ گروپ کی جانب سے سعودی وزارت داخلہ کے اہم دستاویزات، خطوط، ان کے کلوز سرکٹ کیمروں اور سعودی عرب کے حساس مقامات تک رسائی کا پہلا کلپ شائع کیا گیا۔
آل سعود کی وزارت داخلہ کے سائبر انفراسٹرکچر میں نقب زنی، اس سائبر انفراسٹرکچر میں وسیع رسائی کا صرف ایک چھوٹا سا حصہ ہے۔
اس ویڈیو میں یہ پیغام دیا گیا ہے کہ ہمارے اگلے طمانچے کا انتظار کرو۔