Nov ۱۲, ۲۰۲۲ ۱۹:۱۱ Asia/Tehran
  • عرین الاسود نے نیتن یاہو کو ہواس باختہ کردیا

فلسطین کا عرین الاسود گروہ صیہونی حکومت کی نئی کابینہ کے لئے ایک بھیانک خواب بن چکا ہے۔

صیہونی تجزیہ نگار یونی بن مناحیم نے عرین الاسود مزاحمتی گروہ کو بن یامین نیتن یاہو اور نئی صیہونی کابینہ کے لئے بہت ہی بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔ 
یونی بن مناحیم نے کہا ہے کہ فتح اور جہاد اسلامی کی مشترکہ بٹالین "جنین" جس کی ہدائت ابورعد کر رہے ہیں اور بلاطہ بٹالین بھی اسرائیلیوں کے لئے بڑا خطرہ ہیں لیکن اسرائیلی کابینہ کو ان سب سے بڑھ کر عرین الاسود کی جانب سے خطرہ لاحق ہے۔ 
واضح رہے کہ عرین الاسود گروہ نے گذشتہ ہفتوں کے دوران صیہونی فوجیوں اور بستیوں میں مقیم غاصب اسرائیلیوں کو متعدد چھاپہ مار حملوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں صیہونی سیکورٹی حلقوں میں خوف کا عالم  چھا چکا ہے۔ 
یاد رہے کہ عرین الاسود یا شیروں کی کچھار مزاحمتی گروہ نے رواں سال ستمبر کے مہینے میں اپنی سرگرمیوں کا آغاز، فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت کا اعلان، اور غرب اردن کے مختلف علاقوں سے صیہونیوں کو نکال باہر کرنے کے عہد کیا تھا۔

ٹیگس