Nov ۱۳, ۲۰۲۲ ۰۸:۲۳ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں نے فلسطینی کمانڈر کو اغوا کرلیا

قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی فوج کی خصوصی ٹاسک فورس نے سرایا القدس کے کمانڈر کو اغوا کرلیا ہے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: العربی الجدید کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی خصوصی ٹاسک فورس نے فلسطین کے استقامتی محاذ سرایا القدس کے کمانڈر محمد ابو زینه کو جن کا تعلق شمالی غرب اردن کے علاقے جنین سے تھا اغوا کر لیا۔ صیہونی فوجیوں نے سرایا القدس کے کمانڈر محمد ابو زینه کے مکان پر دھاوا بولا اور انہیں اغوا کر اپنے ساتھ لے گئے۔

گزشتہ ماہ بھی  صیہونی فوجیوں نے محمد ابو زینه کو اغوا کرنے کی کوشش کی تھی جس میں انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

سرایا القدس کے کمانڈر محمد ابو زینه  صیہونی جیل میں قید بھی رہے ہیں۔

واضح رہے کہ عرین الاسد گروہ نے گذشتہ ہفتوں کے دوران صیہونی فوجیوں اور بستیوں میں مقیم غاصب اسرائیلیوں کو متعدد چھاپہ مار حملوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں صیہونی سیکورٹی حلقوں میں خوف کا عالم  چھا چکا ہے۔ 

یاد رہے کہ عرین الاسد یا شیروں کی کچھار مزاحمتی گروہ نے رواں سال ستمبر کے مہینے میں اپنی سرگرمیوں کا آغاز، فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت کا اعلان، اور غرب اردن کے مختلف علاقوں سے صیہونیوں کو نکال باہر کرنے کے عہد کیا تھا۔

ٹیگس