Jan ۲۴, ۲۰۲۶ ۱۵:۳۸ Asia/Tehran
  • ایران کے خلاف دشمن کی مشترکہ سازش ناکام

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے خفیہ شعبے نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں ایران میں ہونے والے حالیہ بلووں کی امریکی و صیہونی سازش کے بارے میں اہم اطلاعات فراہم کی گئی ہیں۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے خفیہ شعبے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حالیہ دہشت گردانہ فساد، مسلط کردہ بارہ روزہ مسلط کردہ جنگ کے سلسلے کی ہی ایک کڑی تھا اور تسلط پسندانہ نظام کی اسٹریٹیجی کی شکست کی بوکھلاہٹ میں تیار کیا گیا تھا۔ یہ دہشت گردانہ کارروائی امریکہ اور صیہونی حکومت کی وسیع سازش کا حصہ تھی جو سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی چوکسی اور عزیز ایرانی قوم کے تعاون سے ناکام ہوگئی۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ سازش ایران کے تشخص اور ارضی سالمیت کو سبوتاژ کرنے کے بڑے امریکی و صیہونی منصوبے کا حصہ تھی اور بارہ روزہ جنگ میں بھاری شکست کے بعد جلد بازی میں تیار کی گئی تھی۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channe

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے خفیہ شعبے کے بیان کے مطابق 12 روزہ جنگ میں ناکامی کے فوراً بعد دشمن نے ایران میں دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کے لیے 10 دیگر دشمن انٹیلی جینس ایجنسیوں کے ساتھ مل کر مشترکہ کمانڈ روم تشکیل دیا۔ اس کمانڈ روم سے حاصل کی گئیں دستاویزات اور معلومات کے جائزے سے ظاہر ہوتا ہے کہ "اندرونی افراتفری، فوجی مداخلت اور گروپ کارروائياں "اس منصوبے کا حصہ تھیں جن کا مقصد ایران کے وجود کو سنگین خطرے سے دوچار کرنا تھا۔

 

ٹیگس