Nov ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۶:۴۰ Asia/Tehran
  • داعش کے ٹھکانوں پر عراقی فضائیہ کی بمباری

عراقی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے صوبے کرکوک میں داعش دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

واع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کے خلاف مہم کے مرکز نے اطلاع دی ہے کہ عراق کے ایف سولہ طیاروں نے صوبے کرکوک میں بیئراحمد کے اطراف میں داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا جس میں پانچ داعش دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
عراقی لڑاکا طیاروں کی بمباری کے بعد عراقی سیکورٹی اہلکاروں نے تلاشی کی کارروائی انجام دی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عراقی فوجی اہلکاروں نے دہشت گردوں سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا۔ عراق کے سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ عراق سے دہشت گردوں کا صفایا کئے جانے تک ان کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ عراق میں امریکہ کی حمایت سے دہشت گردوں نے سنہ دو ہزار چودہ میں اس ملک کے مختلف علاقوں پر حملہ کر کے ان علاقوں پر قبضہ کر لیا تھا، جس کے بعد اس ملک میں عوام کا بہیمانہ قتل عام بھی کیا گیا، تاہم عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کو شکست دے کر سنہ دو ہزار سترہ میں داعش دہشت گرد گروہ کے مقابلے میں کامیابی کا اعلان کیا گیا ۔ تاہم اس دہشت گرد گروہ کے باقی بچے عناصر عراق کے مختلف علاقوں منجملہ دیالی، کرکوک، نینوا، صلاح الدین، الانبار اور بغداد میں روپوش ہیں جو بعض اوقات دہشت گردانہ حملہ کر کے عراقیوں میں خوف و ہراس پیدا کرنے اور اس ملک میں دہشت کا ماحول بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

ٹیگس