شاہ اردن نے اڑایا فلسطینیوں کا مذاق، نیتن یاہو کو دی مبارکباد
Nov ۱۵, ۲۰۲۲ ۰۷:۴۷ Asia/Tehran
اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم نے نیتن یاہو کو صیہونی ریاست کا وزیراعظم بننے پر مبارک باد پیش کی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق امان اور تل ابیب کے درمیان تعلقات میں سردمہری کے باوجود اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم نے نیتن یاہو کو صیہونی ریاست کا وزیراعظم بننے پر ٹیلی فون کیا اور مبارک باد پیش کی۔
صیہونی ذرائع کے مطابق اردن اور صیہونی ریاست کے درمیان تعلقات میں سردمہری کی وجہ اردن کے بادشاہ ملک عبداللہ دوم کا اس بات پر یقین ہونا ہے کہ نیتن یاہو اردن کے خلاف مخالف مگر سعودی عرب اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حامی ہے۔
ستر برسوں سے صیہونی مظالم اور دہشتگردی کا شکار فلسطینی عوام اردنی بادشاہ کے اس عمل کو اپنا مذاق اڑانے کے مترادف سمجھتے ہیں۔