Nov ۱۵, ۲۰۲۲ ۰۹:۲۸ Asia/Tehran
  • شامی بچی بمشکل پانی لے جاتے ہوئے
    شامی بچی بمشکل پانی لے جاتے ہوئے

شام کی حکومت نے ملک میں موجود جارح ترک فوج اور اسکے ہمنوا دہشتگردوں کی طرف سے الحسکہ اور اسکے مضافاتی علاقوں کا پانی بند کرنے کے اقدام کو ایک جنگی جرم قرار دیا ہے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: ترکیہ کی جارح فوج اور اسکے حمایت یافتہ دہشتگردوں نے گزشتہ دو ماہ سے الحسکہ شہر کے رہائشی علاقوں کا پانی بند کر رکھا ہے جس کے باعث علاقے کے تقریبا دس لاکھ شہری پانی کی کمی کے باعث سخت مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔

ترستی نگاہوں سے پانی کو دیکھتے لائن میں لگے ننہے بچے

شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا کے مطابق وزارت خارجہ نے پیر کے روز ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ترکیہ کا یہ اقدام سوائے ڈرٹی گیم اور ایک غیر انسانی عمل کے، کچھ نہیں ہے۔

شامی وزارت خارجہ کے ٹوئیٹ میں مزید آیا ہے کہ عام شہریوں بالخصوص خواتین، بچوں اور بوڑھوں جیسے سماج کے کمزور عناصر پر بار بار پانی بند کرنا ایک جنگی جرم اور خلاف انسانیت عمل ہے۔

ٹیگس