Nov ۱۸, ۲۰۲۲ ۱۰:۱۸ Asia/Tehran
  • شام میں امریکی دہشتگرد (فائل فوٹو)
    شام میں امریکی دہشتگرد (فائل فوٹو)

تیل کی دولت سے مالامال شامی علاقے دیرالزور کے العمر آئل فیلڈ میں امریکی دہشت گرد فوج کے غیر قانونی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ ہوا ہے جس کی دہشت گردوں کے مرکز سینٹ کام نے بھی تائید کی ہے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: امریکی دہشت گرد فوج کے مرکز سینٹکام نے راکٹ حملے کی تائید کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی شام میں القریہ الخصرا کے فوجی اڈے میں راکٹ حملے سے کوئی مالی اور جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

سینٹکام نے شام میں اپنے غیر قانونی اڈے کی طرف کوئی اشارہ کئے بغیر کہا کہ ان حملوں سے اتحادی افواج کی جانوں کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے اور اس سے بقول اسکے شام اور علاقے کا استحکام کمزور ہو سکتا ہے۔

گزشتہ چند ماہ چند ماہ کے دوران شمالی شام میں العمر آئل فیلڈ کے علاقے میں قائم امریکی غیر قانونی فوجی اڈہ بارہا راکٹ حملوں کی زد پر رہا ہے۔

شامی حکومت بارہا یہ واضح کر چکی ہے کہ مشرق اور شمال مشرقی شامی علاقے میں غیر قانونی طور پر موجود امریکی فوجیوں اور انکے حمایت یافتہ سیرین ڈیموکریٹک فورس (ایس دی ایف) نام سے موسوم دہشتگرد گروہ کا مقصد تیل کے ذخائر لوٹنے کےعلاوہ کچھ بھی نہیں اور ان کا یہ غیر قانونی سلسلہ بند ہونا چاہئے۔

ٹیگس