Nov ۲۶, ۲۰۲۲ ۰۷:۵۵ Asia/Tehran
  •  فلسطینیوں کو کوئی روک نہیں سکتا، تل ابیب میں فائرنگ سے ایک اور صیہونی زخمی

خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ مقبوضہ سرزمین میں ہونے والی فائرنگ سے ایک اور صیہونی زخمی ہوا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق عبری ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ تل ابیب میں ایک گاڑی سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک صیہونی زخمی ہوا۔ فائرنگ اور صیہونی کے زخمی ہونے کا واقعہ ایسے میں کل رونما ہوا کہ جب غرب اردن اور مقبوضہ قدس میں غاصب صیہونی فوجیوں نے 13 فلسطینیوں کو گرفتار کیا تھا۔

فلسطینیوں کے خلاف صیہونی فوجیوں کی کارروائیوں میں ایسے میں تیزی آئی ہے کہ جب بدھ کے روز مقبوضہ قدس میں ہونے والے دو دھماکوں میں 2 صیہونی ہلاک اور 47 زخمی ہوئے تھے۔

فلسطین کی تحریک مجاہدین نے جمعرات کو جاری کیے جانے والے ایک بیان میں بیت المقدس آپریشن کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ سرزمین فلسطین سے صیہونیوں کی مکمل بے دخلی تک مزاحمت کے شعلے بھڑکتے رہیں گے ۔ بیان میں آیا ہے کہ مجاہدین کی جانب سے مزاحمت کے جدید ترین طریقوں کی ایجاد نے صیہونی حکومت کے سیکورٹی نظام پر کاری ضربیں لگائی ہیں ۔ بیان کے مطابق یہ جرات مندانہ اقدام، فلسطینی عوام کی انقلابی تحریک میں جوش اور ولولہ عطا کر ے گا اور صیہونی حکومت اس کی فوج اور سیکورٹی اداروں کے لیے نیا چیلنج بن کر ابھرے گا ۔ تحریک مجاہدین فلسطین نے جرائم پیشہ غاصبوں کو ہرممکن طریقے سے ہدف بنانے اور تحریک مزاحمت کا دائرہ مزید پھیلانے کی اپیل کی ہے۔

ٹیگس