Nov ۲۷, ۲۰۲۲ ۲۰:۲۲ Asia/Tehran
  • بن سلمان اپنے لئے اقتدار کا راستہ صاف کر رہے ہيں، کیسے؟

ایک فرانسیسی ویب سائٹ نے سعودی عرب کی حکومت میں اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کے لیے سعودی ولی عہد کی جانب سے بااثر خاندانوں کو اقتدار میں لانے کا انکشاف کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فرانسیسی آن لائن انٹیلی جنس" ڈیٹا بیس نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے با اثر خاندانوں کو اقتدار میں لانے کے راز سے پردہ اٹھایا ہے تاکہ سعودی عرب کی حکومت میں اپنی پوزیشن اور اپنی مکمل اجارہ داری کو مضبوط کیا جا سکے۔

سعودی لیکس کے مطابق، فرانسیسی ویب سائٹ نے انکشاف کیا کہ محمد بن سلمان خاموشی سے سعودی عرب میں طاقتور خاندانوں کی نقشہ سازی کر رہے ہیں تاکہ ان کی مکمل وفاداری کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس ویب سائٹ نے دبئی میں یکم سے 2 نومبر تک ہونے والی ایک تقریب میں بن سلمان کی حمایت سے سعودی عرب میں دو بااثر خاندانوں کے نمائندوں اور ارکان کی موجودگی کی طرف اشارہ کیا۔

اس رپورٹ کے مطابق دبئی میں ہونے والی تقریب میں جن دو خاندانوں نے شرکت کی ان میں دمام سے تعلق رکھنے والے "المہیدب" اور ریاض سے "ابونیان" ان خاندانوں میں سب سے اہم ہیں۔

بن سلمان نے "ایکوا پاور" کمپنی کو، جو المہیدب اور ابونیان کے درمیان ایک مشترکہ پروجیکٹ ہے، اپنے مالیاتی بازو میں تبدیل کر لیا ہے، اور انہوں نے اس منصوبے کی مالی مدد، سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ سے حاصل کی ہے۔

اس کے علاوہ، بن سلمان نے "العجلان" خاندان کو سعودی عرب میں دفاعی صنعتیں بنانے کا کام سونپا اور اس طرح یہ خاندان پانی اور لگژری کاروں کے کاروبار سے ملک کی دفاعی حکمت عملی کے ستونوں میں سے ایک تبدیل ہوگئی۔

محمد بن سلمان نے نجد میں ان میں سے بہت سے خاندانوں سے کہا ہے کہ وہ اس منصوبے کو کامیاب بنانے کے لیے العجلان خاندان کی مدد کریں۔

ٹیگس