شمالی شام پر ترکیہ نے پھر کیا فضائی حملہ
Nov ۲۸, ۲۰۲۲ ۰۷:۵۹ Asia/Tehran
ترکیہ نے شمالی شام کے علاقے الحسکہ کے دیہی علاقوں پر پھر فضائی حملہ کیا ہے۔
سحر نیوز/عالم اسلام: شام میں کرد فوجی ذرایع کے مطابق ترکیہ اور اس سے وابستہ مسلح گروہوں نے منبج کے دیہی علاقوں الیالنی اور الصیاده پر فضائی حملہ کیا اور 4 راکٹ داغے۔ ان حملوں سے ابھی تک ممکنہ جانی اور مالی نقصان کی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔
واضح رہے کہ عراق اور شام کی حکومتیں اپنی سرحدوں کے اندر ترکیہ کے فوجی اقدامات کو جارحیت قرار دے کر اُسے غیرقانونی قرار دے چکی ہیں تاہم ابھی تک انقرہ نے بغداد اور دمشق کے احتجاج پر کان نہیں دھرے ہیں اور وہ بدستور دونوں ممالک میں اپنے جارحانہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔