Nov ۲۹, ۲۰۲۲ ۰۷:۵۰ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے 15 فلسطینی زخمی

صیہونی فوجیوں نے فائرنگ کر کے 15 فلسطینیوں کو زخمی کر دیا۔

سحر نیوز عالم اسلام: فلسطین کی معا نیوز کی رپورٹ کے مطابق غرب اردن کے علاقے بیت امر میں غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں کی فائرنگ سے  15 فلسطینی زخمی ہو گئے۔ اس رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں نے صیہونی فوجیوں پر پتھراو کیا اور صیہونی فوجیوں کی ایک بکتر بند گاڑی پر دستی بموں سے حملہ کیا۔

واضح رہے کہ جہاد اسلامی کی فوجی شاخ القدس بریگیڈ سے وابستہ نابلس بٹالین نے گزشتہ ہفتے غرب اردن کے علاقوں جنین اور نابلس میں صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت کے جواب میں صیہونی فوجیوں کو اپنے حملوں اور فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

تحریک مزاحمت کے اس گروہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی مجاہدین نے جنین کے جنوب میں واقع عنزا کے علاقے میں غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں پر جوابی کارروائی کے تحت فائرنگ کی ہے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تحریک مزاحمت کے مجاہدین نے نابلس میں بیت فوریک چیک پوسٹ اور بلاطہ کیمپ کے اطراف میں بھی صیہونی فوجیوں کی جارحیت کے جواب میں انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے۔

ٹیگس