Dec ۰۹, ۲۰۲۲ ۱۳:۴۱ Asia/Tehran
  • استقامت صیہونی غاصبوں کے بالمقابل واحد راستہ ہے: حماس

رام اللہ میں ایک فلسطینی جوان کی غاصب صیہونی فوج کے ہاتھوں شہادت کے بعد حماس نے اپنے بیانیے میں کہا ہے کہ فلسطینی قوم کی مزاحمت و استقامت ہی غاصب صیہونیوں کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں مغربی کنارے کے دیہات عابود میں صیہونی فوجیوں نے ایک 17سالہ فلسطینی نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔

اس فلسطینی نوجوان کی شہادت پر حماس نے اپنے بیانیے میں کہا کہ ہماری ملت کی مزاحمت و استقامت ہی غاصب کی جارحیت سے نمٹنے کا راستہ ہے اور دشمن صیہونیوں کو اپنے سارے جرائم کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

حماس نے اپنے بیانیے میں مزید کہا کہ فلسطین کی سرزمین پر شہداء کا خون رائگاں نہیں جائے گا، ہم انقلابی فلسطینی جوانوں کے ساتھ کھڑے ہیں تاکہ دشمن کے اہداف اور صیہونی آبادکاروں پر آگ کے دروازے کھول دیں۔

یاد رہے کہ جمعرات کی صبح بھی مغربی کنارے میں جنین کیمپ میں غاصب فوج کے حملے میں تین فلسطینی جوان شہید ہو گئے تھے۔

ٹیگس