Dec ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۷:۱۳ Asia/Tehran
  • شام پر دہشت گردانہ حملے

شام میں روس کے امن مرکز کے نائب سربراہ نے شام میں کشیدگی کم کئے جانے والے علاقے پر جبہہ النصرہ دہشت گرد گروہ کی جانب سے حملہ کئے جانے کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: النشرہ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق شام میں روس کے امن مرکز کے نائب سربراہ اولیگ ایگوروف نے کہا ہے کہ جبہہ النصرہ دہشت گرد گروہ نے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران شام میں کشیدگی سے دور رکھے جانے والے علاقے کو دو بار جارحیت کا نشانہ بنایا۔
انھوں نے کہا کہ جبہہ النصرہ دہشت گرد گروہ کا آخری ٹھکانہ ادلب ہے جہاں ترکی کے حمایت یافتہ دہشت گرد بھی موجود ہیں۔
اس سے قبل شام میں روس کے امن مرکز کے نائب سربراہ اولیگ ایگوروف نے کہا تھا کہ جبہہ النصرہ دہشت گردوں نے محفوظ علاقوں پر گولہ باری کی ہے۔
دو ہزار اٹھارے میں شامی فوج نے تین علاقوں کو اپنے کنٹرول میں لیا ہے جبکہ چوتھا علاقہ جس میں شمال مغربی شام کے مختلف علاقے منجملہ ادلب کے علاوہ لاذقیہ حما، اور حلب کے بھی کچھ علاقے شامل ہیں، ابھی بھی دہشت گردوں کے قبضے میں ہیں اور کہا جاتا ہے کہ ان میں سے بیشتر علاقوں پر جبہہ النصرہ دہشت گرد گروہ کا کنٹرول ہے۔

ٹیگس