Dec ۱۲, ۲۰۲۲ ۱۸:۱۶ Asia/Tehran
  • چینی باشندوں کے قیام والے ہوٹل پر حملہ + ویڈیو

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اس ہوٹل پر دہشت گردانہ حملہ ہوا ہے جس میں چینی باشندے قیام پذیر تھے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: کابل سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ مسلح دہشت گردوں نے اس ہوٹل پر حملہ کردیا جس میں چینی باشندے ٹھہرے ہوئے تھے-


عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ہوٹل کے اندر گولیاں چلنے کی زبردست آوازیں آرہی تھیں اور بم کے دھماکے بھی ہوئے ہیں- ہوٹل کی کھڑکیوں سے گہرے دھوئیں باہرنکلتے دیکھے گئے اور ہر طرف افراتفری کا ماحول تھا-
جائے واردات کے قریب موجود لوگوں کا کہنا تھا کہ صورتحال انتہائی خوفناک تھی- اس دہشت گردانہ حملے میں اب تین افراد کے ہلاک اور اٹھارہ دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے جبکہ طالبان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے حملہ آور تھے طالبان انتظامیہ کا دعوی کیا ہے کہ سبھی غیر ملکی مہمانوں کو بحفاظت ہوٹل سے باہر نکال لیا گیا ہے اور کسی بھی غیر ملکی شہری کی موت واقع نہیں ہوئی ہے-
طالبان کا کہنا ہے کہ کھڑکی سے چھلانگ لگاتے ہوئے دو غیر ملکی شہری زخمی ہوئے ہیں 

ٹیگس