ترکیہ کے پہلے جنگی ڈرون طیارے کی کامیاب پرواز (تصاویر)
Dec ۱۵, ۲۰۲۲ ۱۲:۳۱ Asia/Tehran
ترکیہ نے اپنے پہلے ڈرون جنگی طیارے کی پرواز کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ نے اپنے پہلے ڈرون جنگی طیارے کی پرواز کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ اس ڈرون جنگی طیارے کو بنانے والی کمپنی کے منیجر سلجوق بیرقدار نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر اس ڈرون جنگی طیارے کیزیل الما (سرخ سیب) کی پرواز کی تصاویر اور ویڈیو جاری کی ہیں۔
اس ڈرون جنگی طیارے کی پرواز اگلے سال متوقع تھی لیکن گزشتہ ہفتے ترک صدر رجب طیب اردوغان نے اعلان کیا تھا کہ اس ماہ کے آخر تک اس ڈرون جنگی طیارے کی پروازانجام پائے گی۔
رپورٹ کے مطابق یہ ڈرون جنگی طیارہ مسلسل پانچ گھنٹے تک 35 ہزار فٹ کی بلندی تک پرواز کرسکتا ہے۔



