Dec ۱۸, ۲۰۲۲ ۱۱:۰۶ Asia/Tehran
  • نائیجیریا میں ڈاکٹروں کا بحران، 22 کروڑ کے لئے 10 ہزار ڈاکٹر

نائیجیریا کی آبادی 220 ملین ہے جب کہ ملک میں ڈاکٹروں کی کل تعداد 10 ہزار ہے جو ساری آبادی کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: نائیجیریا کے ڈاکٹروں کی ایسوسی ایشن کے سربراہ کے مطابق نائیجیریا کی آبادی 220 ملین ہے لیکن اس ملک میں علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے والے ڈاکٹروں کی تعداد صرف 10 ہزار ہے۔

عالمی تنظیم صحت کے مطابق 600 لوگوں کے لئے ایک ڈاکٹر ہونا چاہیے لیکن نائیجیریا میں موجود ڈاکٹروں کی تعداد بہت ہی کم ہے کیونکہ بہت بڑی تعداد میں ڈاکڑ دوسرے ممالک جیسے امریکہ، سعودی عرب اور یورپ مہاجرت کر گئے ہیں اور اس کی ایک اہم وجہ ڈاکٹروں کی کم تنخواہیں ہیں جب کہ غیر ممالک میں ان ڈاکٹروں کو بہت اچھا معاوضہ فراہم کیا جاتا ہے۔

نائیجیریا کی میڈیکل ایسوسی ایشن کے سربراہ پروفیسر انوسنٹ اوجا نے اپریل 2022ء میں بتایا کہ صرف دو سال میں 9000 سے زیادہ ڈاکٹر اچھی سہولیات اور تنخواہوں کی تلاش میں ملک چھوڑ کر انگلینڈ، امریکہ، کنیڈا چلے گئےہیں۔ رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی میڈیکل اسپیشلسٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ کے مطابق 20 ہزار سے زیادہ ڈاکٹر امریکہ میں کام کر رہے ہیں۔

بہت سے ماہرن کا خیال ہے کہ نائیجیریا کی حکومت کو ملک میں دوسرے ممالک کی طرح ڈاکٹروں کے لئے مناسب سہولیات اور ماحول فراہم کرنا چاہیے۔

یاد رہے کہ ہر سال ترقی پذیر ممالک کا قیمتی فکری سرمایہ ڈاکٹر، انجینئر، محقق اپنی سرزمین اور اپنے ہموطنوں کی خدمت کے بجائے بہتر سہولیات، اچھی تنخواہوں اور دوسری وجوہات کی بنیاد پر مغربی ممالک کی طرف نقل مکانی کرتے ہیں اور اس حوالے سے تمام ترقی پذید ممالک کو اپنے نظام تعلیم و اقدار کی طرف توجہ کرنے کی ضرورت ہے۔

ٹیگس