Dec ۲۱, ۲۰۲۲ ۱۴:۴۶ Asia/Tehran
  • بحرین میں سیاسی قیدیوں کی رہائی کیلئے مظاہرہ

بحرینی شہریوں نے ایک بار پھر سیاسی قیدیوں کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: رپورٹ کے مطابق السنابس قصبے میں بحرینی شہری ایک بار پھر سڑکوں پر آئے اور تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے آل خلیفہ کی حکومت کی جیلوں میں بند اپوزیشن رہنماؤں اور شخصیات کی تصویریں اٹھا رکھی تھیں اور قیدیوں کی ابتر صورتحال کے بارے میں تشویش کا اظہار کر رہے تھے۔
 مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ بھی اٹھار رکھے تھے جن پر سیاسی قیدیوں کو بچاؤ اور  بیدار ضمیر کہاں ہیں؟ اور قیدیوں کو تدریجی موت سے بچاؤ جیسے نعرے درج تھے۔  
بحرینی مظاہرین سیاسی قیدیوں کی حمایت اور ان سے یکجہتی کے نعرے بھی لگار رہے تھے۔
بحرین میں چودہ فروری دوہزار گیارہ کو آل خلیفہ حکومت کے خلاف عوامی تحریک کا آغاز ہوا تھا۔ بحرینی عوام آزادی، انصاف کا قیام اور امتیازی سلوک کےخاتمے اور اپنے ملک میں منتخب حکومت کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
بحرین میں جاری عوامی تحریک کے دوران ہزاروں افراد شہید و زخمی ہوچکے ہیں اور آل خلیفہ حکومت نے  ہزاروں بحرینیوں کو گرفتار جبکہ سینکڑوں دیگر بحرینیوں کو ان کی شہریت سے محروم کردیا ہے۔

ٹیگس