Feb ۰۹, ۲۰۲۵ ۱۸:۴۲ Asia/Tehran
  • منی پور کے وزیر اعلی کا استعفیٰ،  سیاسی ہلچل ہوئی تیز، ہائی الرٹ جاری

ہندوستان کی شورش زدہ ریاست منی پور کے وزیراعلی نے استعفا دے دیا ہے جس کے بعد ریاست میں سیاسی ہلچل تیز ہوگئی ہے۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق ریاست منی پور کے وزیراعلی بیرن سنگھ نے آج سہ پہر بی جے پی کے ارکان اسمبلی کے ہمراہ ریاستی گورنر سے ملاقات کی اور انہيں اپنا استعفا پیش کردیا ہے۔ ریاستی وزیراعلی کے استعفا کے بعد ریاست منی پور میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکورٹی ایجنیسوں کو ہائی الرٹ کردیا گيا ہے۔

واضح رہے کہ منی پور میں طویل سے تشدد آمیز واقعات اور قبائلی فسادات جاری ہیں اور میتئي اور کوکی قبائل کے درمیان لڑائیوں کی وجہ سے ریاست بدامنی کا شکار ہے جس کے دوران سیکڑوں افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اپوزیشن جماعتیں منی پور کے معاملے پر مرکزی حکومت کی جانب سے لاپروائي برتنے کا الزام لگارہی ہيں اپوزیشن جماعتوں نے بارہا وزیراعلی کے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔

 

ٹیگس