صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے 23 سالہ فلسطینی نوجوان شہید
Dec ۲۲, ۲۰۲۲ ۰۸:۵۷ Asia/Tehran
صیہونی فوجیوں نے فائرنگ کر کے ایک 23 سالہ فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطین کی سما خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نابلس میں غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں کی فائرنگ سے بدھ کو ایک 23 سالہ فلسطینی نوجوان «احمد عاطف مصطفی دراغمه» سینے میں گولی لگنے سے شہید ہو گیا۔ صیہونی فوجیوں کے حملے میں 4 فلسطینی زخمی بھی ہو ئے۔
واضح رہے کہ جہاد اسلامی کی فوجی شاخ القدس بریگیڈ سے وابستہ نابلس بٹالین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غرب اردن کے علاقوں جنین اور نابلس میں صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت کا جواب دیا جائیگا۔
بیان میں غاصب صیہونی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اُسے یہ جان لینا چاہئے کہ ٖغاصب فوجیوں کی جانب سے فلسطینیوں کا خون بہائے جانے سے غرب اردن کے مختلف علاقوں میں استقامت کا جذبہ اور زیادہ مضبوط ہوگا۔