Dec ۲۳, ۲۰۲۲ ۲۱:۵۸ Asia/Tehran
  • امریکا نے ترکیہ کو دھمکی دے دی، شام میں مداخلت سے باز رہے

مغربی ایشیا میں امریکہ کے دہشت گرد فوجی مرکز سینٹ کام کی کمان کے جنرل ایرک کوریلا ترکی کو شام میں مداخلت سے باز رہنے سے متعلق خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دراندازی کو روکنے کے لیے بھرپور اقدامات کریں گے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: امریکی فوج کی دہشت گرد مرکزی کمان سینٹ کام کے ایک اعلٰی فوجی افسر جنرل ایرک کوریلا نے میڈیا سے گفتگو میں ترکیہ کو خبردار کیا ہے کہ شام میں فوجی کارروائی پورے خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرسکتی ہے۔

جنرل ایرک کوریلا نے مزید کہا کہ میں اس بارے میں بہت فکر مند ہوں۔ ترکیہ کا یہ عمل خطے کو غیر مستحکم کر سکتا ہے اور اس سے شام کی 28 جیلوں میں قید داعش کے 4 ہزار جنگجوؤں کے فرار کی راہ بھی ہموار ہوسکتی ہے۔

امریکی جنرل کا یہ بھی کہنا تھا کہ ترکیہ کا حملہ الہول کیمپ کی سلامتی کو بھی خطرے میں ڈال سکتا ہے جہاں داعش جنگجوؤں کے ہمدرد اور خاندانوں کے تقریباً 55 ہزار افراد مقیم ہیں جن میں 90 فیصد خواتین اور بچے ہیں۔

ٹیگس