شامی عوام امریکہ اور دہشتگردوں کے خلاف سراپا احتجاج
Dec ۲۸, ۲۰۲۲ ۰۸:۱۴ Asia/Tehran
شام کے شہر دیرالزور کے عوام نے دہشت گرد گروہ قسد اور امریکہ کے خلاف مظاہرے کیے۔
سحر نیوز/عالم اسلام: سانا کی رپورٹ کے مطابق شامی عوام کے مظاہرے جو دیر الزور سے شروع ہوئے تھے اب جنوبی الحسکہ کے علاقوں تک پھیل گئے اور العاطله کے عوام نے بھی ٹائر جلاکر دہشت گرد گروہ نصرہ فرنٹ، قسد اور امریکی فوجیوں کے خلاف احتجاج کیا اور نعرے لگائے۔
مظاہرین علاقے میں قسد اور نصرہ فرنٹ کی مداخلت کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے تھے جو نام بدل کر تحریرالشام کے نام سے سرگرم ہے۔ یہ مظاہرے ایسے میں کئے گئے جب غاصب امریکی فوجی اپنے آلۂ کاروں کے ساتھ شام کے تیل کی لوٹ مار میں مصروف ہے۔