Dec ۲۸, ۲۰۲۲ ۲۰:۳۳ Asia/Tehran
  • ترکیہ نے کیا اینٹی ڈرون لیزر سسٹم کا تجربہ، کیا ہے خصوصیت؟

ترکیہ نے اینٹی ڈرون لیزر سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: خبر رساں ذرائع نے ترکیہ کی جانب سے اینٹی ڈرون لیزر سسٹم کے کامیاب تجربے کی اطلاع دی ہے۔

"ڈیفنس پوسٹ" کی ویب سائٹ کے مطابق یہ سسٹم "روکستان" کمپنی نے بنایا ہے اور اسے "آلکا" نام دیا گیا ہے۔  آلکا ایک برقی مقناطیسی جیمنگ سسٹم اور 50 واٹ لیزر کا استعمال کرتا ہے تاکہ ڈرون کے خطرات کو غیر فعال بنا سکے اور اسے تباہ کیا جا سکے۔

یہ سسٹم مصنوعی ذہانت کی بنیاد پر خود کار طریقے سے ہدف کا پتہ لگانے کے لئے استعمال ہوتا ہے اور رات کو آپریشن کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ روکستان کمپنی اس اینٹی ڈرون سسٹم کو متحرک کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

روکتسان کمپنی کے ایک انجینئرکا کہنا ہے کہ موبائل یونٹ فوجیوں اور آپریشنز کی حفاظت کے لیے مثالی ہو گا جبکہ فکسڈ سسٹم ہیڈ کوارٹر، اڈوں، بحری جہازوں اور دیگر اسٹرٹیجک پوائنٹس کے لیے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس لیزر سسٹم کے مینوفیکچرر نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر اس کے بارے میں مزید تفصیلات کا ذکر نہیں کیا۔

ٹیگس