Dec ۲۹, ۲۰۲۲ ۲۰:۱۸ Asia/Tehran
  • علاقے میں نئی تبدیلی، شام اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کی ہو سکتی ہے ملاقات

ترکیہ کے وزیر خارجہ مولود چاؤش اوغلو کا کہنا ہے کہ عنقریب شام کے وزیر خارجہ سے ملاقات کرنے والا ہوں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: ترک وزیر خارجہ مولود چاؤش اوغلو نے کہا کہ وہ اپنے شامی ہم منصب سے ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں اور دمشق اور انقرہ کے درمیان اختلافات کو مستقبل میں حل کیا جا سکتا ہے۔

ترک وزیر خارجہ مولود چاؤش اوغلو نے انقرہ میں ایک نشست میں کہا کہ وہ اگلے مرحلے میں شام کے وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے۔ ترکیہ اور شام کے وزرائے دفاع نے گزشتہ روز ماسکو میں ملاقات کی تھی۔

آناتولی خبررساں ایجنسی کے مطابق ترکیہ کے وزیر خارجہ نے کہا کہ شامی حکومت چاہتی ہے کہ پناہ گزیں اپنے ملک واپس جائیں اور مستقل امن و استحکام کے حصول اور پناہ گزینوں کی محفوظ واپسی کو یقینی بنانے کے لیے ترکیہ کے لیے دمشق کے ساتھ بات چیت کرنا ضروری ہے۔

شام میں ترک فوجی دستوں کی موجودگی کے حوالے سے چاؤش اوغلو نے یہ بھی کہا کہ ترک فوج شام میں ہمیشہ نہیں رہنے والی ہے، سیاسی استحکام قائم ہوتے ہی شام کے علاقوں کا کنٹرول شامیوں کے حوالے کر دے گی۔

ٹیگس