Dec ۳۰, ۲۰۲۲ ۱۸:۳۱ Asia/Tehran
  • علاقے میں تبدیلی کی لہر، شامی اور ترک سربراہوں کی ملاقات کا امکان

ترکی کے وزیر دفاع حلوسی آکار کا کہنا ہے کہ صدر اردوغان اور شام کے صدر بشار اسد کی ملاقات ہو سکتی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام:  ترک وزیر دفاع نے کہا کہ اگر حالات ٹھیک رہے تو شام اور ترکی کے سربراہ ایک دوسرے سے ملاقات کر سکتے ہیں۔

ترکی کے وزیر دفاع حلوسی آکار نے بدھ کے روز شام کے وزیر دفاع سے ملاقات کے بعد کہا کہ اگر حالات بہتر اور مناسب رہے تو شام اور ترکی کے سربراہ ایک دوسرے سے ملاقات کر سکتے ہیں۔

رشا ٹو ڈے کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس مرحلے پر جو مثبت پیش رفت ہوئی ہے، جو ترکی اور شام کے وزرائے دفاع اور انٹیلی جنس حکام کے درمیان بات چیت کے ذریعے ہوئی ہے، اگر حالات مناسب رہے تو اردوغان اور بشار اسد کے درمیان ملاقات ممکن ہے۔

گزشتہ شب ماسکو کے دورے سے واپسی اور شام کے وزیر دفاع سے ملاقات کے بعد ترک وزیر دفاع نے کہا کہ اس سلسلے میں مزید ملاقاتیں ہوں گی اور ترکی، شام کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے۔

اس سینئر ترک عہدیدار نے مزید کہا کہ ہم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مستقبل میں بھی ایسی ملاقاتیں ہوں گی اور ہم اپنی ذمہ داریوں پر پوری طرح سے عمل کریں گے اور جلد از جلد امن و استحکام کی بحالی کی کوشش کریں گے۔

حلوسی آکار سے پہلے ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاؤش اوغلو نے انقرہ میں کہا تھا کہ وہ اگلے مرحلے میں شام کے وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے۔

ٹیگس