Dec ۳۱, ۲۰۲۲ ۱۶:۰۴ Asia/Tehran
  • شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابومہدی المہندس کا خون غاصبوں کو ذلت سے دوچار کر رہا ہے

شہیدان استقامت جنرل قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس کی تیسری برسی کے موقع پر بغداد میں ایک شاندار پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، اس پروگرام میں عراق کے مختلف سیاسی دھڑوں کے سینیئر رہنماؤں اور عراق کے عوامی مزاحمتی گروہوں کے کمانڈروں نے شرکت کی اور اعلان کیا کہ سپاہ قدس کے شہید کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور حشد الشعبی کے نائب سربراہ شہید ابومہدی المہندس کا خون غاصب طاقتوں کو ذلت سے دوچار کر رہا ہے اور یہ سلسلہ امریکہ اور دوسری سامراجی طاقتوں کی مکمل تباہی تک جاری رہے گا۔

اس موقع پر عراق کی الفتح پارٹی کے سربراہ ہادی العامری نے کہا کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی لبنان اور فلسطین میں بھی موجود تھے اور یمن اور بحرین میں بھی ۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ استقامت کے جذبے کو اور بھی استحکام بخشنے کی ضرورت ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اس کے لئے استقامتی محاذ  کے سامنے کھڑی کی گئی دیواروں کو توڑتے ہوئے اور بھی وسیع افق کی جانب قدم بڑھانا ہوگا۔ 

عصائب اہل الحق تحریک کے سربراہ قیس الخزعلی نے بھی پروگرام کے دوران اپنے خطاب میں کہا کہ دشمن عناصر استقامت کے جذبے کو ختم کرنے کے لئے ہمارے نوجوانوں کو بے راہروی کا شکار کرنا چاہتے ہیں تاہم انہیں جان لینا چاہئے کہ ان کے تمام حربوں اور سازشوں کو ناکام بنا دیا جائے گا ۔ اس موقع پر الحکمت تحریک کے سربراہ سید عمار الحکیم نے استقامتی محاذ کے کمانڈروں کی امریکی حکام کے ہاتھوں شہادت کو بے رحمانہ جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکیوں نے  جنرل  قاسم سلیمانی اور جنرل ابومہدی المہندس کو شہید کرکے بہت بڑی غلطی کا ارتکاب کیا جس کا خمیازہ انہیں بھگتنا پڑے گا۔

ٹیگس