داعش کے 30 ہزار قیدی، موقع کی تلاش میں
امریکہ کا کہنا ہے کہ عراق اور شام میں داعش کے 30 ہزار قیدی مناسب موقع کی تلاش میں ہیں۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: امریکی سینٹرل کمانڈ نے اپنی سالانہ رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ عراق اور شام میں داعش کے 30 ہزار سے زائد قیدی موجود ہیں جو کارروائی کے لیے مناسب موقع کی تلاش میں ہیں۔
دہشت گرد امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے عراق اور شام کی صورتحال پر اپنی سالانہ رپورٹ میں عراق اور شام کی جیلوں اور کیمپوں میں داعش کی "ویٹنگ آرمی" کے بارے میں بتایا ہے۔
برطانوی اخبار کے مطابق اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ داعش کے 20000 دہشت گرد اور سرغنے عراق میں قید ہیں اور ان میں سے 10000 شام میں ہیں۔ دوسری طرف داعش دہشت گردوں کے 25000 بچے بھی کیمپوں میں موجود ہیں جو Centcom کے مطابق، داعش کی "ممکنہ مستقبل کی نسل" تشکیل دیں گے۔
سینٹ کام کے مطابق کیمپوں میں موجود داعش کے دہشت گردوں کے بچوں کو داعش کا سیاسی ہدف تصور کیا جاتا ہے اور بین الاقوامی برادری کو ان بچوں کو کیمپوں سے نکالنے اور ساتھ ہی کیمپوں کے حالات کو بہتر بنانے کے لیے فوری کارروائی کرنی چاہیے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ 2022 میں داعش کے خلاف 313 آپریشن انجام دیئے جن میں سے 108 آپریشن شام میں اور 191 آپریشن عراق میں کیے گئے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا کہ عراق میں مشترکہ آپریشن کے دوران داعش کے 220 سرغنے اور دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ 159 دیگر عناصر کو گرفتار کیا گیا۔