Jan ۰۷, ۲۰۲۳ ۱۷:۳۱ Asia/Tehran
  • اسرائیل پر کاری ضرب، مجاہدین کا شاباک پر بڑا حملہ

مزاحمتی گروہوں نے اسرائیل کی خونخوار جاسوس ایجنسی شاباک کے خلاف کامیاب مزاحمتی آپریشن انجام ديئے۔  

سحر نیوز/ عالم اسلام: الجزیرہ چینل نے ایک خصوصی پروگرام میں مغربی کنارے میں مزاحمت کے نئے مراکز کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینی مجاہدین کی کچھ خصوصی کارروائیوں کا انکشاف کیا۔

الجزیرہ چینل نے اپنے تحقیقاتی پروگرام "ما خُفی أعظم" یعنی جو چھپایا گیا وہ بہت بڑا تھا، میں اس بارے میں بتایا کہ نئے مزاحمتی مراکز کیسے بنے اور "جنین بریگیڈ" اور "عرین الاسود" کے نام سے متعارف ہوئے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس مزاحمتی گروہ نے کس طرح مغربی کنارے اور صیہونی حکومت کے خلاف خفیہ کارروائیاں انجام دیں۔

اس پروگرام میں پہلی بار (صیہونی انٹیلی جنس اینڈ انٹرنل سیکیورٹی آرگنائزیشن شاباک) کے خلاف مزاحمت کی انٹیلی جنس کارروائیوں میں سے ایک کا انکشاف کیا گیا جس میں ایک مزاحمتی جاسوس نے صیہونی انٹیلی جنس کے مفاد کے لیے جاسوسی کے لیے اپنی آمادگی کا اعلان کیا اور پھر انہیں دھوکہ دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس جاسوس نے صیہونی حکومت کی خفیہ ایجنسی شاباک سے اہم اطلاعات حاصل کی اور یہ ضروری خفیہ معلومات مزاحمت کو منتقل کیں۔

یہ مزاحمتی جاسوس جو فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کی عسکری شاخ "سرایا القدس" کا ایک فوجی ہے، اس نے اس پروگرام میں جس میں اسے سپاہی "106" کہا جاتا ہے، مزاحمت کی مہینوں کی خفیہ انٹیلی جنس کارروائیوں کے بارے میں تفصیلات سے بتایا۔

یہ جاسوس غزہ پٹی کی سرحد پر صیہونی حکومت کے انٹیلی جنس افسران کے ساتھ غزہ کا دورہ کرنے اور ضروری تربیت حاصل کرنے کے لیے صیہونی حکومت کے جاسوس کے طور پر مقبوضہ علاقوں کے اندر جانے میں کامیاب رہتا ہے۔

ٹیگس