مسجد الاقصیٰ کی بے حرمتی پر اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس
Jan ۰۹, ۲۰۲۳ ۱۱:۰۷ Asia/Tehran
اسلامی تعاون تنظیم نے صیہونیوں کی جانب سے گزشتہ دنوں میں مسجد الاقصیٰ کی بار بار بے حرمتی پر ہنگامی اجلاس جدہ میں طلب کر لیا ہے۔
سحر نیوز/عالم اسلام: اسلامی تعاون تنظیم نے مسجد الاقصیٰ کی بگڑتی صورتحال کے تحت ہنگامی اجلاس جدہ میں طلب کر لیا ہے۔
آناتولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم نے 10 جنوری کو اس تنظیم کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے جس میں اس مسئلے کے حوالے سے بات چیت اور لایحۂ عمل طے کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ صیہونی ریاست کا وزیر داخلہ ایتارمار بن گویر پولیس اہلکاروں کی بھاری تعداد کی موجودگی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوا اور مسجد کی بے حرمتی کی جس کی بہت سے اسلامی اور غیر اسلامی ممالک نے مذمت کی ہے۔