Jan ۱۰, ۲۰۲۳ ۱۷:۰۶ Asia/Tehran
  • مغربی ملکوں کی عائد کردہ پابندیوں سے شامی عوام کی مشکلات میں اضافہ

اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ مغربی ملکوں کی شام مخالف پابندیوں سے شامی عوام کے مسائل و مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب بسام صباغ نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا ہے کہ شام میں ایسے بنیادی منصوبوں کی حمایت کے ساتھ انھیں آگے بڑھائے جانے کی ضرورت ہے جو ملک میں انسانی صورت حال کو بہتر بنانے میں مدد گا ثابت ہو سکیں ۔
انھوں نے کہا کہ شام میں انسان دوستانہ سرگرمیوں کو سیاسی طریقے سے جاری رکھے جانے اور انسانی صورت حال کو بہتر بنائے جانے میں سنجیدہ عزم کے فقدان اور اسی طرح جبری و غیر قانونی اقدامات عمل میں لائے جانے سے صرف شامی عوام کے مسائل و مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب بسام صباغ نے کہا کہ شام میں بجلی کی فراہمی سمیت ایسے تمام شعبوں میں بنیادی منصوبوں کو عملی جامہ پہنائے جانے کی ضرورت ہے جن کے نتیجے میں شامی عوام کی خدمات ہو سکیں اور شامی پناہ گزینوں کی وطن واپسی میں ترغیب ہو سکے۔
انھوں نے کہا کہ شام کی حکومت شامی عوام کو بنیادی خدمات پیش کرنے میں اپنی کسی کوشش سے دریغ نہیں کر رہی ہے۔

اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب نے یہ بھی کہا کہ مغربی ملکوں کی جاری شام مخالف پابندیوں سے شامی عوام کے مسائل و مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ 

ٹیگس