افغانستان میں سابق خاتون رکن پارلیمنٹ کا قتل
Jan ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۲:۲۸ Asia/Tehran
سابق افغان حکومت میں شامل ایک خاتون رکن پارلیمنٹ اپنے گھر میں قتل کر دی گئی ہیں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: افغانستان میڈیا کے مطابق کابل پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ سابق حکومت میں شامل ایک خاتون پارلیمنٹ رکن مرسل نبی زادہ نامعلوم افراد کے ہاتھوں اپنے مکان کے اندر قتل کر دی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق ان کے ساتھ ان کا گارڈ بھی مارا گیا جبکہ بھائی زخمی ہو گیا ہے۔
طالبان حکومت کے پولیس ترجمان نے اس واقعے کی تحقیقات اور مجرموں کی گرفتاری عمل میں لانے کا اعلان کیا ہے۔