Jan ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۸:۰۸ Asia/Tehran
  • سعودی عرب میں ایک اور مفکر کو سزائے موت

ایک انگریزی اخبار نے لکھا ہے کہ سعودی عرب کی عدلیہ نے ملک کے مشہور مفکر عواد القرنی کو ان کے ٹوئٹر، واٹس ایپ اور ٹیلی گرام اکاؤنٹس ہیک کرکے اخوان المسلمون کی حمایت کرنے کے الزام میں موت کی سزا سنائی ہے۔

سحرنیوز/ عالم اسلام: گارڈین انگریزی اخبار نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عدلیہ کی عدالت نے ممتاز سعودی مبلغ اور مفکر "عواد القرنی" کو 5 سال سے زائد حراست کے بعد موت کی سزا سنا دی ہے۔

اس اخبار نے اس بات پر زور دیا کہ عواد القرنی کے بیٹے ناصر القرنی نے جو حال ہی میں آل سعود حکومت کے مخالف کی حیثیت سے ملک چھوڑ کر لندن میں مقیم ہیں، اخبار کو ایسی دستاویزات فراہم کی ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی حکام نے ان کے والد کو سزائے موت سنا دی ہے۔

ناصر القرنی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس خبر پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا۔

گارڈین کے مطابق سعودی عرب کی عدلیہ نے ’ٹویٹر‘، ’واٹس ایپ‘ اور ’ٹیلی گرام‘ پر القرنی کے اکاؤنٹس ہیک کیے ہیں اور دعویٰ کیا ہے کہ انھیں ’اخوان المسلمون‘ کی حمایت کے لیے استعمال کیا۔

تاہم "گارڈین" اخبار کی طرف سے بیان کردہ دستاویزات عواد القرنی سے منسوب سرکاری الزامات اور ان کی سزائے موت کو ثابت نہیں کرتے ہیں۔

ٹیگس