Jan ۱۸, ۲۰۲۳ ۱۶:۳۶ Asia/Tehran
  • بیالیس داعشی خاندانوں کو عراق منتقل کردیا گیا

حکومت عراق نے ایک بیالیس داعشی خاندانوں کو شام کے الہول کیمپ سے موصل میں واقع جدعہ کیمپ منتقل کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: عراق کے قومی سلامتی کے مشیر قاسم الاعرجی نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ عراقی خاندانوں کو سماجی دھارے میں واپس لانے کے منصوبے کے مطابق شام سے عراق واپس لایا گیا ہے۔
عراق کے قومی سلامتی کے مشیر نے مزید کہا کہ بغداد حکومت دہشت گردی کے ذرائع بند کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور الھول کیمپ کی بندش کے لیے لازمی اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں۔
 کہا جارہا ہے کہ شام کے الھول کیمپ میں داعشی خاندانوں سے تعلق رکھنے والے ستر ہزار افراد مقیم ہیں جن میں بڑی تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے۔
 الھول کیمپ میں مقیم پچیس ہزار افراد عراقی شہری بتائے جاتے ہیں۔
عراق اور شام میں داعشی عناصر کا سب سے بڑا کیمپ الھول اس وقت امریکہ سے وابستہ سیرین ڈیموکریٹک فورس کے کنٹرول میں ہے۔

ٹیگس