Jan ۲۶, ۲۰۲۳ ۰۷:۵۶ Asia/Tehran
  • دو نوجوانوں کی شہادت پر جہاد اسلامی کا رد عمل

فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی نےصیہونی فوجیوں کے ہاتھوں دو فلسطینی نوجوانوں کی شہادت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے جرائم مزاحمتی مجاہدین کو مرعوب نہيں کر سکتے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: بدھ کے روز صیہونی فوجیوں نے اکیس سالہ فلسطینی نوجوان عبدالناصر لحلوح کو دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شمال میں واقع شہر قلقیلیہ کے کدومیم علاقے کے قریب گولی مار کر شہید کر دیا تھا جبکہ سترہ سالہ فلسطینی نوجوان محمد علی ابو صلاح کو صیہونی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع "شفاط" کیمپ میں شہید کر دیا۔

فلسطینی انفارمیشن سینٹر کے مطابق تحریک جہاد اسلامی نے جمعرات کو ایک بیان میں غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں کی گولیوں سے دو فلسطینیوں کی شہادت پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک گھناؤنا جرم ہے اور صیہونی حکومت کی فاشسٹ اور انتہا پسند کابینہ اس کی ذمہ دار ہے۔

جہاد اسلامی نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی عوام اس کھلی جنگ اور مزاحمت کاروں کے گھروں کی تباہی کے باوجود ہمت نہیں ہاریں گے اور آزادی اور فتح تک اپنی مزاحمت پر قائم رہیں گے۔

ٹیگس