صیہونی وزیر اعظم نے کی پسپائی
Feb ۰۴, ۲۰۲۳ ۰۸:۴۵ Asia/Tehran
صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے فلسطینی گاؤں خان احمر کو خالی کرانے اور اسے مسمار کرنے کے فیصلے سے پسپائی اختیار کرلی ہے۔
سحر نیوز/عالم اسلام: خبروں میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی گاؤں خان احمر کی مسماری کے منصوبے کو ملتوی اور اسرائیلی سپریم کورٹ کو اس سے آگاہ کر دیا ہے۔
کہا جا رہا ہے کہ یہ فیصلہ صیہونی حکومت کے وزیر خزانہ سموٹریچ کے ساتھ اتحاد کے معاہدے کے بالکل خلاف ہے اور یہ صیہونی حکومت کی کابینہ کے بنیاد پرست اتحاد میں شامل فریقین کے درمیان کشیدگی اور اختلافات میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔