اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی انتقامی کارروائی، مقبوضہ علاقے پر راکٹ سے حملہ
Feb ۰۶, ۲۰۲۳ ۰۹:۵۷ Asia/Tehran
-
فائل فوٹو
فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ غزہ کے شمالی جوار میں واقع مقبوضہ علاقے پر راکٹ سے حملہ کیا گیا ہے۔
سحر نیوز/عالم اسلام: صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق عربی اور عبری ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جاری جارحیت کا جواب دیتے ہوئے استقامتی گروہوں نے غزہ کے اطراف میں واقع صیہونی کالونیوں "اورهنیر"، "نیرعام" اور "سدیروت" پر راکٹ سے حملہ کیا ہے۔ راکٹ داغے جانے کے بعد علاقے میں سائرن بجنے کی آوازیں آںے لگیں۔ ابھی تک اس سلسلے میں مزید تفصیلات نہیں مل سکی ہیں۔
اس درمیان صیہونی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ سے ایک ڈرون نے اڑان بھری۔ گزشتہ شب بھی شمالی غزہ سے ایک دھماکے کی آواز سنی گئی۔