Feb ۱۲, ۲۰۲۳ ۱۸:۱۶ Asia/Tehran
  • شام، تدمر کے علاقے میں دہشت گردانہ حملہ، کئی جاں بحق اور زخمی

شام کے علاقے تدمر میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: خبر رساں ذرائع نے شام  کے علاقے تدمر میں دہشت گردانہ حملے کی اطلاع دی ہے۔ اس حملے میں 4 افراد جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے اس خبر کی اطلاع دیتے ہوئے اس بارے میں مزید تفصیلات کا ذکر نہیں کیا۔

نام نہاد سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے اپنی رپورٹ میں جو کہ اس ملک کی حکومت کی اپوزیشن سے وابستہ ایک تنظیم ہے، دعوی کیا ہے کہ اس حملے کی ذمہ داری دہشت گرد گروہ داعش نے قبول کی ہے۔

شامی حکومت کی مخالف اس تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے میں 11 افراد، جن میں زیادہ تر عام شہری تھے، کو نشانہ بنایا گیا۔

ٹیگس