Feb ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۱:۴۷ Asia/Tehran

صیہونی جنگی طیاروں نے آج غزہ میں فضائی حملے کئے جس کے جواب میں فلسطینی مزاحمتی فورسز نے بھی صیہونی علاقوں پر راکٹ داغے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطینی میڈیا کے مطابق غزہ کے چند مقامات پرصیہونی جنگی طیاروں نے فضائی حملے کئے ہیں۔

 صیہونی فوج کے ترجمان آویخای ادرعی نے کہا کہ غزہ میں آٹھ مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے. صیہونی عہدے دار نے دعویٰ کیا کہ جن مقامات کو نشانہ بنایا گیا وہاں حماس سے وابستہ میزائل تیار کرنے والے زیر زمین مراکز تھے۔

صیہونی بمباری سے غزہ کے رہائشی علاقوں کو بڑا نقصان پہنچا ہے۔

غاصب صیہونی فوج نے فضائی حملوں کے جواب میں فلسطینی مزاحمتی فورسز نے بھی صیہونی علاقوں پر راکٹوں سے حملہ کیا جس سے مقبوضہ علاقوں میں رہائش پذیر صیہونی باشندوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی اور پورے علاقے میں سائرن کی صدائیں گونجنے لگیں۔

ٹیگس