Feb ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۸:۱۳ Asia/Tehran
  • تسلیم کیے جانے کی تمام شرائط پوری کردی ہیں، طالبان انتظامیہ کا دعوی

افغانستان کی طالبان انتظامیہ نے ایک بار پھر اپنی حکومت کو عالمی سطح پر تسلیم کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: افغانستان نیوزایجنسی شفقنا کے مطابق طالبان انتظامیہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ طالبان نے وہ تمام شرائط پوری کردی ہیں جو بقول ان کے عالمی سطح پر تسلیم کیے جانے کے لیے ضروری ہیں۔
انہوں نے طالبان کے اقدامات کی تفصیل بیان کیے بغیر کہا کہ چھوٹے چھوٹے معاملات کو طالبان حکومت کی تسلیم کیے جانے میں رکاوٹ نہ بنایا جائے۔
طالبان نے اگست دوہزار اکیس میں افغانستان کا اقتدار سنبھالا تھا لیکن اب تک کسی بھی ملک نے اس حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا ہے۔
عالمی برادری طالبان انتظامیہ سے افغانستان میں وسیع البنیاد حکومت کے قیام، خواتین کو ملازمت کا حق اور لڑکیوں کو تعلیم کی اجازت دینے اور تمام شہریوں کے حقوق کی ضمانت دیئے جانے کا مطالبہ کر رہی ہے۔

ٹیگس