Mar ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۶:۴۴ Asia/Tehran
  • شام: امریکی فوجی اڈے میں داعشی دہشت گردوں کی منتقلی

شامی ذرائع‏ نے اعلان کیا ہے کہ صوبے حمص کے مضافات میں واقع التنف میں امریکہ کے غیر قانونی فوجی اڈے میں داعش دہشت گرد عناصر منتقل کئے گئے ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے رپورٹ دی ہے کہ قابض امریکی فوجیوں نے شہر الحسکہ میں ثانویہ صنعتی جیل سے داعش دہشت گردوں کے ایک گروہ کو اس شہر کے جنوب میں واقع الشدادی میں اپنے غیر قانونی فوجی اڈے منتقل کیا ہے۔

اس بارے میں مقامی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ان دہشت گردوں کو عراق و اردن کی سرحدوں کے قریب منتقل کیا جائے گا۔ مقامی ذرائع کے مطابق اس امریکی اقدام کا مقصد داعش دہشت گردوں کو ٹریننگ دینا اور انھیں اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرنا ہے۔

ستمبر دو ہزار سترہ میں شام میں امریکی حمایت یافتہ داعشی دہشت گردوں کی شکست کے فورا بعد امریکی فوجیوں نے شام میں داعشی دہشت گردوں کی جگہ اپنا ڈیرہ ڈال دیا اور پھر اسی وقت سے شام کا تیل نکالنے اور اس کی لوٹ مار کئے جانے کا عمل شروع کر دیا ۔ 

ٹیگس