Mar ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۵:۴۵ Asia/Tehran
  • غرب اردن کے مختلف علاقوں پر صیہونی فوجیوں کے حملے

غاصب صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں پر دوبارہ حملے کیے ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطینی ذرائع کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے منگل کی شب مشرقی نابلس میں واقع کفر قدوم اور مشرقی بیت الحم کے گاؤں حرملہ پر حملہ اور متعدد گھروں کی تلاشی لی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے جنین میں ایک چیک پوسٹ کے قریب سے گزرنے والے تین فلسطینی جوانوں کو گرفتارکرلیا ہے۔
دوسری جانب اریحا شہر میں واقع عین السلطان کیمپ میں غاصب صیہونی فوجیوں اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان جھڑپوں کی خبریں بھی موصول ہوئی ہیں۔
غاصب صیہونی فوجی اپنے توسیع پسندانہ اہداف کی تکمیل کے لیے آئے دن فلسطینی علاقوں پر حملے کرتے رہتے ہیں جس کے دوران متعدد فلسطینی شہری شہید یا زخمی ہوجاتے ہیں۔

ٹیگس