Mar ۱۶, ۲۰۲۳ ۰۸:۵۷ Asia/Tehran
  • عراق، داعش کے خلاف ایک اور آپریشن، ایک ٹھکانہ تباہ

داعش کی باقیات کے خلاف برسر پیکار عراقی فوج نے کرکوک میں تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے ایک خفیہ ٹھکانے کو تباہ کر دیا ہے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: بغداد الیوم کی رپورٹ کے مطابق عراق کی مسلح افواج کی جنرل کمان کے ترجمان یحییٰ رسول نے بتایا کہ کرکوک کے علاقے  وادی الشای میں داعش دہشت گردوں کے ایک خفیہ ٹھکانے کو تباہ کر دیا گیا ہے ۔

عراقی مسلح افواج کی جنرل کمان کے ترجمان نے مزید کہا کہ یہ آپریشن خفیہ معلومات اور سرچ آپریشن کے دوران کیا گیا۔

عراقی فورسز ان دنوں داعشی اور تکفیری دہشتگردوں کا تعاقب کرکے انہیں ٹھکانے لگانے میں مصروف ہیں۔ حال ہی میں شمالی عراق میں  فوج نے اپنے ایک آپریشن کے دوران داعش کے 17 دہشتگردوں کو ہلاک اور صوبہ حویجہ اور صلاح الدین شہر میں 5 دہشتگردوں کو گرفتار کیا تھا۔

 

ٹیگس