Mar ۱۷, ۲۰۲۳ ۰۸:۵۹ Asia/Tehran
  • صیہونی فوج سے جھڑپوں کے دوران 4 فلسطینی شہید، 20 زخمی

صیہونی فوج کے ساتھ ہوئی جھڑپوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں میں ایک القسام بریگیڈ اور جہاد اسلامی کے دو کمانڈر بھی شامل ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی ناجائز ریاست کے جنین پر تازہ حملوں اور فلسطینی مزاحمتی جماعتوں کی طرف سے مسلح کارروائیوں میں کم سے کم 4 فلسطینی شہید اور 20 کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

شہید ہونے والے افراد کے نام یوسف شریم، نضال خازم، عمر عوادین اورلویی زغیر بتائے جا رہے ہیں جن کے ان میں سے دو افراد حماس کے گروہ قسام اورجہاد اسلامی کے کمانڈر ہیں۔

فلسطینی مقامی ذرائع کے مطابق صیہونی فوج جنین میں اپنی دہشت گردانہ کاروائیوں کے دوران فلسطینی مزاحمتی فورسز کے گھیرے میں آ گئے اور انہیں ایک دکان کے اندر چھپنا پڑا اورانہیں وہاں سے نکالنے کےلئے غاصب صیہونی فوج نے بکتربند گاڑیوں اور دوسری بھاری گاڑیوں کا استعمال کرنا پڑا۔

غاصب صیہونی ریاست نے فلسطینی مزاحمتی گروہوں کی طرف سے جوابی میزائل حملوں سے ڈر کے غزہ میں آئرن ڈوم سسٹم کو فعال کر دیا ہے۔

ٹیگس