Mar ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۷:۲۲ Asia/Tehran
  • شام میں التنف کا علاقہ امریکی دہشت گردوں کا اڈہ بن گیا، بشاراسد

شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ امریکہ شام میں دہشت گردوں کو ادھر سے ادھر منتقل کر رہا ہے اور امریکہ نے التنف کے علاقے کو دہشت گردوں کے اڈے میں تبدیل کر دیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: شام کے اسٹریٹیجک علاقے التنف میں امریکی فوجی اڈہ قائم ہے جو شام، عراق اور اردن کی مشترکہ سرحدوں پر واقع ہے۔ یہ امریکی اڈہ بالکل غیر قانونی اور غاصبانہ قبضے کی مانند ہے۔

شام کے صدر بشار اسد نے روسی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو میں اس سوال کے جواب میں کہ امریکہ شام میں غیر قانونی اڈے قائم کر کے دہشت گردوں کو تربیت دے رہا ہے، کہا کہ التنف کے قریب شام، دہشت گرد گروہوں کے خلاف برسرپیکار ہے اور جو دہشت گرد پکڑے گئے ہیں ان کے بارے میں دمشق ہی جانتا ہے کہ وہ کہاں سے آئے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ نے التنف کے علاقے کو دہشت گردوں کے اڈے میں تبدیل کر دیا ہے۔ بشار اسد نے کہا کہ امریکہ نے دہشت گردوں کا پورا کیمپ بنا رکھا ہے جہاں دہشت گرد اپنے اہل خانہ کے ساتھ موجود ہیں اور امریکہ جب چاہتا ہے ان دہشت گردوں کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرتا ہے۔ انھوں نے دہشت گردوں کو یوکرین منتقل کئے جانے کے بارے میں کئے جانے والے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس بارے میں کوئی ثبوت تو موجود نہیں ہے مگر امریکہ دہشت گردوں کو ادھر سے ادھر ضرور منتقل کر رہا ہے۔ 

ٹیگس