نصر اللہ کا اسرائیل کے بارے میں نظریہ درست ثابت ہوا: صیہونی میڈیا
Mar ۱۸, ۲۰۲۳ ۱۱:۵۱ Asia/Tehran
صیہونی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ غاصب اور ناجائز ریاست کے بارے میں حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل کا وہ نظریہ درست ثابت ہوگیا ہے جس میں انہوں نے اُسے مکڑی کے جالے سے بھی کمزور قرار دیا تھا۔
سحرنیوز/عالم اسلام: صیہونی ذرائع ابلاغ نے اپنی غاصب اور ناجائز ریاست کی تازہ ترین سیاسی صورت حال کے پیش نظر حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ کے اس نظریہ کو سچا ثابت ہونے کے مترادف قرار دیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ غاصب صیہونی ریاست مکڑی کے جالے سے بھی زیادہ کمزور ہے۔
صیہونی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ حزب اللہِ لبنان کے سیکریٹری سید حسن نصراللہ غاصب صیہونی ریاست کے اندرونی بحران اور صیہونیوں کے مظاہروں سے بہت خوش ہیں کیونکہ اس صورتحال سے ان کا نظریہ "اسرائیل مکڑی کے جالے سے زیادہ کمزور ہے" پورا ہو گیا ہے۔