Mar ۱۸, ۲۰۲۳ ۱۷:۲۵ Asia/Tehran
  • صیہونیوں کے خلاف انتقامی کارروائی یقینی ہے: جہاد اسلامی

جہاد اسلامی فلسطین نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی نوجوانوں کے خون کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔

سحرنیوز/عالم اسلام: یہ اعلان رام اللہ کے مضافات میں ایک فلسطینی نوجوان کی شہادت کے بعد  کیا گیا ہے۔ جہاد اسلامی فلسطین کے بیان میں درج ہے کہ فلسطینیوں کا خون رنگ لائے گا اور اس قوم کی استقامت کے جذبے میں روزافزوں اضافہ کرے گا۔
جہاد اسلامی فلسطین کے بیان میں درج ہے کہ اس سرزمین کو غاصب صیہونیوں سے پاک اور مقبوضہ علاقوں کو واپس لینا ہی فلسطینی شہیدوں کے خون کا حقیقی بدلہ ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز صیہونی فوجیوں نے رام اللہ کے بیرہ شہر میں تیئس سالہ فلسطینی نوجوان یزن عمر خصیب کو فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔ 
صیہونی حکومت فلسطینیوں پر ظلم کرکے اپنی کمزوریوں کی پردہ پوشی کرنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن فلسطینی مجاہدوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ صیہونیوں کے ان گھناؤنے اقدامات سے مرعوب نہیں ہوں گے اور استقامت کے راستے سے ذرہ برابر پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

ٹیگس