Mar ۲۰, ۲۰۲۳ ۱۹:۲۱ Asia/Tehran
  • افغانستان کے صوبہ غور میں دھماکہ، 6 ہلاکتیں

افغانستان کے صوبے غور میں ہونے والے ایک دھماکے میں چھے افراد جاں بحق ہو گئے۔

سحرنیوز/عالم اسلام:ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے غور کے پولیس سربراہ نے کہا ہے کہ فیروزکوہ کے مضافاتی علاقے غورقند میں یہ دھماکہ ایک دستی بم کے نتیجے میں ہوا اور یہ دھماکہ ایک گھر میں ہوا جس میں ایک عورت اور پانچ چھوٹے بچے جاں بحق ہو گئے۔ دستی بم کا یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب بچے باہر کھیل رہے تھے کہ ایک بچہ باہر پڑے ایک دستی بم کو گھر کے اندر لے آیا اور پھر کھیل کھیل میں دھماکہ ہو گیا۔ واضح رہے کہ افغانستان میں بارودی سرنگوں اور اس طرح سے باہر پڑے ہتھیاروں کے نتیجے میں سیکڑوں افراد جاں بحق و زخمی ہو چکے ہیں۔ افغانستان پر امریکہ کے بیس سالہ غاصبانہ قبضے اور پھر غیر ذمہ داری کے ساتھ اس ملک سے امریکہ کا فوجی انخلا اور ہتھیاروں کو چھوڑ کر آنا افغان عوام کے جانی نقصان کا باعث بنتا رہا ہے۔ چند روز قبل صوبے لوگر میں بھی اسی طرح کے ایک دھماکے میں چار چھوٹے بچے جاں بحق و زخمی ہو گئے تھے۔ 

ٹیگس