جہاد اسلامی کا تمام فلسطینیوں کو مسلح کرنے کا منصوبہ
فلسطینی مزاحمتی جماعت جہاد اسلامی نے انتہا پسند صیہونی وزیر کے منصوبے کے مقابلے میں تمام فلسطینیوں کو مسلح کرنے کا منصوبہ پیش کیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: رای الیوم کی رپورٹ کے مطابق جہاد اسلامی نے صیہونی داخلی سیکورٹی کے وزیر ایتمار بن گویر کی جانب سے غاصب آبادکاروں کو مسلح کرنے کے منصوبے کے مقابلے میں سارے فلسطینیوں کو مسلح کرنے کا منصوبہ پیش کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جہاد اسلامی نے کہا ہے کہ مغربی کنارے کے اطراف میں غاصب آبادکاروں کو مسلح کرنے کا آغاز صیہونی حکومت نے کر دیا ہے جس کے تحت سارے آبادکاروں کو پرسنل سیکورٹی کے آٹومیٹک ہتھیار اور بھاری مقدار میں گولیاں اور ان کو تربیت دینے کے عمل شروع ہے۔
جہاد فلسطینی نے کہا ہے کہ صیہونی آبادکاروں کےمسلح ہونے کے منصوبہ کا جواب صرف یہ ہے کہ سارے فلسطینیوں میں اسلحہ تقسیم کیا جائے تاکہ وہ اپنا دفاع کر سکیں، جہاد اسلامی نے گزشتہ سال بھی اس طرح کا منصوبہ پیش کیا تھا۔