کیا شام میں حزب اللہ کا کمانڈر شہید ہوا ہے؟
المیادین ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ شامی ہیومن رائٹس واچ کی طرف سے حزب اللہ لبنان کے ایک کمانڈر کی شہادت کے بارے میں شائع ہونے والی خبر بالکل غلط اور مکمل بے بنیاد ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: المیادین نیوز چینل نے جمعرات کو معتبر ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ حال ہی میں شام کے شہر دیر الزور میں حزب اللہ لبنان کے ایک کمانڈر کی شہادت کی خبر شائع ہوئی ہے جو بالکل بے بنیاد ہے۔
المیادین نے لکھا ہے کہ شامی حکومت کے مخالف گروہوں سے وابستہ تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کی جانب سے دیرالزور پر امریکہ کی حالیہ بمباری میں مزاحمتی تنظیموں کے ایک اہم کمانڈر کی شہادت کے حوالے سے شائع ہونے والی خبروں کو سراہا گیا ہے جو مکمل طور پر جھوٹ پر مبنی ہے۔
اس عرب چینل نے زور دیتے ہوئے کہ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے شام میں حزب اللہ کے مجاہدین کی حالیہ شہادت کے بارے میں جو کہا ہے وہ گمراہ کن ہے، کہا کہ یہ خبر جو شام میں حزب اللہ کے بارے میں سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس شائع کرتی ہے وہ ایک فرضی کہانی ہے، یہ ہمیں شام میں ناکام جنگ کے بارے میں غلط معلومات کے جھوٹے ہونے کی یاد دلاتی ہے۔
سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کل بدھ کو دعویٰ کیا تھا کہ حزب اللہ کا ایک کمانڈر 24 مارچ کو ایک امریکی فضائی حملے میں مارا گیا۔